عوام کے لئے تیرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، شجاع آباد گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں بجلی کا بے دریغ استعمال

بدھ 1 جولائی 2015 14:05

شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ملک میں عوام کے لئے تیرہ تیرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ شجاع آباد گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں بجلی کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق شجاع آباد گرڈ سٹیشن کا افتتاح وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کرنا تھا اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا تاہم وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی دیئے گئے شیڈول کے مطابق تقریب میں نہیں پہنچ سکے لیکن پنڈال خالی ہونے کے باوجود میپکو ملازمین نے صبح سے ہی چالیس پنکھے چلائے رکھے اور بجلی کا بے دریغ استعمال کیا بعد ازاں وزیر مملکت عابد شیر علی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ جواب گول کرگئے اور کہا کہ سکھر میں کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :