لندن ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، فیڈرر،نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچزجیت لئے

بدھ 1 جولائی 2015 14:06

لندن ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، فیڈرر،نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچزجیت ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، ویمنز ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن پیٹرا کوویٹوا اور کیرولین ووزنیاکی نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔رومانیہ کی سمونا ہالپ اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راوٴنڈ سے ہی آوٴٹ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گراس کورٹ گرینڈ سلام کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

دن کے اہم مقابلوں میں سوئس ٹینس سٹار اور سترہ گرینڈ سلامز کے فاتح راجر فیڈرر نے بوسنیا کے ڈیمر زومر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔فیڈرر کی فتح کا سکور 6-1،6-3اور 6-3 رہا۔دوسرا اہم میچ سپین کے رافیل نڈال اور برازیل کے تھامز بیلوکی کے درمیان کھیلا گیا جو سابق عالمی نمبر ون نے بہ آسانی جیت لیا۔

نڈال نے برازیلی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھے چار، چھے دو اور چھے چار سے شکست دی۔خواتین میں دوسرے روز کا سب سے اہم مقابلہ دفاعی چیمپئن پیٹرا کویٹووا اور ہالینڈ کی کیکی برٹنز کے درمیان ہوا۔سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی کی حیثیت سے ایونٹ میں شامل جمہوریہ چیک کی پیٹرا نے ڈچ حریف کو چھے ایک اور چھے صفر سے ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :