زخمی فاسٹ باؤلر محمد عامر 2ہفتوں کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے باہر

بدھ 1 جولائی 2015 14:06

زخمی فاسٹ باؤلر محمد عامر 2ہفتوں کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے باہر

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) سپاٹ فکسنگ میں اپنی 5سالہ سزا بھگتنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر دو ہفتے کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری رمضان کپ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کر نے والے محمد عامر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے خلاف میچ کے دوران پاؤں میں درد کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد مقامی ہسپتال میں ان کے ٹیسٹ لیے گئے جس میں انکشاف ہو ا کہ 22سالہ فاسٹ باؤلر ہیئر لائن فریکچر کا شکار ہونے کے بعد 2ہفتوں کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :