روسی خلاباز نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں پرواز کا مجموعی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 14:19

ماسکو۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود 57 سالہ روسی خلاباز گینادی پادالکا نے خلائی سفر اور خلا میں قیام کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پادالکا نے پہلا خلائی سفر 1999 میں کیا ۔جس کے یکے بعد دیگرے انہوں نے 2004، 2009 اور 2012 میں خلائی سفر کیے۔

(جاری ہے)

ان پروازوں کے دوران پادالکا نے ایک سے زیادہ بار کھلی خلاء میں نکل کر بہت سے سائنسی تجربات بھی کیے۔

پانچویں بار پادالکا 27 مارچ 2015 کو خلائی سٹیشن پہنچے، وہ خلائی جہاز "سویوز ٹی ایم اے-16 ایم" کے عملے کے سربراہ تھے۔ ان کے ہمراہ خلائی سٹیشن جانے کے لیے اس خلائی جہاز میں روسی خلاباز میخائیل کورنی اینکو اور امریکی خلاء نورد سکاٹ کیلّی تھے۔واضح رہے کہ منصوبے کے مطابق اگر کیپسول 11 ستمبر تک زمین پر اتر گیا تو پادالکا کی خلاء میں رہنے کی ریکارڈ مدت 877 دن ہو جائے گی۔