مارننگ شو سے مقبولیت حاصل کرنے والی متنازعہ میزبان شائستہ لودھی ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 14:20

مارننگ شو سے مقبولیت حاصل کرنے والی متنازعہ میزبان شائستہ لودھی ایک ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء): مارننگ شو کی میزبانی سے مقبولیت حاصل کرنے والی متنازعہ میزبان شائستہ لودھی ایک مرتبہ پھر سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں. تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شادی سے متعلق انہوں نے ایک قر آنی آیت شئیر کی. جس کے اختتام پر انہوں نے شادی شدہ ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا تاہم انہوں نے شادی سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ سال توہین مذہب کے الزامات عائد ہونے کے بعد شائشتہ لودھی اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ دوبئی شفٹ ہو گئی تھیں. شائستہ کی طرف سے جاری کردہ ٹوئیٹر پیغام