خانپورمیں ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

بدھ 1 جولائی 2015 14:25

خان پور۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) خان پور میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ تحصیل لیاقت پور کے علاقہ لڑی امیر دین کے قریب موضع کامل لاڑ کے رہائشی ابرار احمد سے گزشتہ شب تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا باقی دو ڈاکو چھینا ہوا موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ زخمی ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ لیاقت پور نے ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :