Live Updates

اسلام آباد : عمران خان کمیشن میں آج بھی دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، عمران خان کو سب سے معافی مانگنی چاہئیے۔ ن لیگی رہنماوں کی انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 14:28

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان دھرنے میں جو کفن لے کر پھرتے تھے ان کا کیا ہوا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عائد کیا گیا ایک ایک الزام مسترد ہوا، انکوائری کمیشن میں آج ثابت ہو گیا کہ عمران خان کے پاس ثبوت موجود نہیں ہیں، جب انکوائریم کمیشن تشکیل دیا گیا تو انہوں نے اخبار میں اشتہارات دئے کہ کسی کے پاس ثبوت موجود ہیں تو ہمیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان صاحب قلا بازی خان نہ بنیں اور سب لوگوں سے سے معافی مانگیں۔ کیوں کہ اب آپ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ آپ کے ساتھ وہی ہوا ہے کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا۔ طلال چوہدری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج جب عدالت میں ثبوت کا پوچھا گیا تو آ پ کے وکیل نے ہنس کر دکھا دیا۔ آپ کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ آپ کو جرمانہ بھی ہوا اور آپ پر اشتہار بھی نکالا گیا اگر ثبوت نہیں تو اتنا بڑا تماشہ لگانے کی کیا ضرورت تھی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میڈیا کے سامنے جعلی دستاویزات دکھائی ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :