Live Updates

اسلام آباد : عمران خان اپنی اہلیہ کو خاتون اول بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن عمران خان صاحب پہلے آپ خود تو کچھ بن جائیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی پی ٹی آئی چئیرمین پر کھلے عام تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 14:32

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خا کہتے ہیں کہ وہ خاندانی سیاست کے خلاف ہیں اور خاندانی سیاست نہیں ہونی چاہئیے لیکن عمران صاحب آپ نے ہماری پیاری بھابھی کو سفیر بنا دیا، کبھی آپ کراچی میں جلسوں میں ان سے خطاب کرواتے ہیں۔

(جاری ہے)

کبھی آپ ان کو عدالت میں لے کر آئے ہیں تو کیا آپ انہیں سیاسی تربیت نہیں دے رہے. پی ٹی آئی چئیر مین پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنی اہلیہ کو خاتون اول بنانے کی ناکام کوشش کر ر ہے ہیں۔ لیکن عمران خان صاحب پہلے آپ خود کچھ بنیں گے تو ہی وہ بھی کچھ بنیں گی نہ.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات