مضر صحت اشیاء خور و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ؛رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ

بدھ 1 جولائی 2015 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مضر صحت اشیاء خور و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے ۔ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ غیر معیاری ومضر صحت خوردنی تیل و گھی اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوت افراد پرآہنی ہاتھ ڈالا جائے ۔

ایسے قبیح کاروبار میں ملوث افرادکی جگہ جیل ہے ۔

(جاری ہے)

ان عناصر کے خلاف ایسا کڑا ایکشن لیا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں اوروہ آئندہ ایسا گھناوٴنا کاروبار کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔ پنجاب کے عوام کو تاریخی رمضان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں معیاری اشیائے ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کی مناسب داموں دستیابی کیلئے موثر میکانزم پر عملدرآمد جاری ہے۔ عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے اورکسی کو بھی عوام کے مفاد سے کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں پہلے بھی کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیااور نہ آئندہ کرنے دیں گے‘