ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رحجان

بدھ 1 جولائی 2015 14:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ٹوکیو اور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کا اہم ترین نکی 225 انڈکس 44.00 پوائنٹس کے اضافے سے 20279.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.17 فیصد یا 2.75 پوائنٹس کی بہتری سے 1633.15 پوائنٹس ہوگیا۔ ‘