سویڈن نے انڈر 21 یورپی فٹبال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

بدھ 1 جولائی 2015 14:42

سویڈن نے انڈر 21 یورپی فٹبال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

سٹاک ہوم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملک سویڈن نے پرتگال کو پنلٹی ککس پر 4-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملک سویڈن اور پرتگال کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم میں بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ ایونٹ کی ٹرافی کے حقدار کا فیصلہ کرنے کیلئے پنلٹی ککس کا سہارا لیا گیا جہاں قسمت کی دیوی میزبان ٹیم پر مہربان ہو گئی ۔ سویڈن کے گول کیپر پیٹرک کارگرن نے 2 مرتبہ شاندار طریقے سے گول بچا کر اپنی ٹیم کو چار تین سے کامیابی دلوائی ۔

متعلقہ عنوان :