آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ؛راجہ الیون، یاسرالیون، شاہین الیون، شاہین سپر الیون اور حامد الیون نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 1 جولائی 2015 14:45

آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ؛راجہ الیون، یاسرالیون، شاہین الیون، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) آل پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں راجہ الیون، یاسرالیون، شاہین الیون، شاہین سپر الیون اور حامد الیون کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات نیشنل ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں راجہ الیون نے کاشف الیون کو 11 رنز سے ہرا دیا، دوسرے میچ میں یاسرالیون نے سٹار الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دی ، تیسرے میچ میں شاہین الیون نے موہادہ موڑ کو 18 رنز سے اورچوتھے میچ میں شاہین سپر الیون نے ادریس الیون کو 38 رنز جبکہ پانچویں میچ میں حامد الیون نے وکٹری الیون کو 15 رنز سے شکست کرے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ہے، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرحمن نے بتایا کہ(آج) جمعرات کو قرعہ اندازی کے ذریعے شائقین میں موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے، واضع رہے کہ ٹورنامنٹ کمیٹی ٹورنامنٹ ہر دوسرے روز قرعہ اندازی کے ذریعے ایک موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 132 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :