القسام بریگیڈ نے غرب اردن میں یہودی آباد کاروں پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 1 جولائی 2015 14:51

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) حماس کے عسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے دو گروپوں مروان القواسمہ اور عامر ابو عیشہ نے مغربی کنارے میں رام اللہ اور نابلس کے درمیان یہودی آباد کاروں پر فائرنگ اور چار یہودی آباد کاروں کو زخمی کرنے کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔القسام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ اور نابلس کے درمیان شیفوت راحیل یہودی کالونی کے قریب فائرنگ کرکے ایک یہودی آباد کارکو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے کی کارروائی تنظیم کے د وذیلی گروپوں نے کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 جون کو رام اللہ کے قریب القسام کے مجاہدین نے یہودی آباد کاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار چاریہودی زخمی ہوگئے تھے۔ ان میں سے ایک زخمی گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

حماس نے رام اللہ میں یہودی آباد کاروں پر حملے کے واقعے کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ صہیونیوں کی فلسطینیوں کیخلاف ریاستی دہشت گردی کا فطری رد عمل ہے اور اس نوعیت کے حملے مزید بھی جاری رہنے چاہئیں۔ القسام بریگیڈ نے کہا کہ رام اللہ میں یہودی آباد کاروں پر حملہ دشمن کیلئے مجاہدین کا پیغام ہے کہ تمام ترمظالم اور مزاحمت کو کچلنے کے لیے کی جانیوالی سازشوں کے باوجود مزاحمت ابھی زندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :