اسرائیلی جیلوں میں 9فلسطینی ارکان پارلیمنٹ بدستور پابند سلاسل

بدھ 1 جولائی 2015 14:51

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کی بہبود کیلئے سرگرم اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 9 فلسطینی ارکان پارلیمان بدستور پابند سلاسل ہیں۔ ان تمام ارکان پارلیمان کی انتظامی حراست کی مدت ختم ہونے سے قبل اس میں مزید توسیع کردی جاتی ہے۔فلسطینی اسیران سٹڈی سنٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام ارکان اسمبلی ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور انہیں اب انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست محمد ابو طیر، یاسر منصور، محمود الرمحی، نزار رمضان، محمدماہر بدر، عبدالجابر فقہا، احمد عطون، محمد جمال النتشہ، حاتم قفیشہ، مروان البرغوثی اور احمد سعدات جبکہ وزیر عیسیٰ الجعبری بدستور انتظامی حراست میں ہیں۔انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ صہیونی جیلوں میں زیرحراست تمام ارکان اسمبلی کسی نہ کسی مرض میں بھی مبتلا ہیں لیکن اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے نہ تو ان کی طبی طورپر دیکھ بحال کی جاتی ہے اور نہ ہی ان کے عزیز واقارب کو ان سے ملاقات کی اجازت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :