کراچی میں ہلاکتوں کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے، انتظامات کئے جاتے تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی تھیں

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کابیان

بدھ 1 جولائی 2015 15:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں ہلاکتوں کے بعد ہم نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، کراچی میں انتظامات کئے جاتے تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ کراچی کے دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ درجہ حرارت اور گرمی کی شدت الگ الگ چیزیں ہیں، بھارت میں مئی میں 2ہزار اموات ہوئیں لیکن وہاں الزام تراشی نہیں ہوئی جبکہ کراچی میں ہلاکتوں کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی میں انتظامات کئے جاتے تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :