سبزیوں کے کاشتکار8سے10دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھیں، محکمہ زراعت

بدھ 1 جولائی 2015 15:28

فیصل آباد ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) محکمہ زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو 8سے10دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حبس بھی بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکار سبزیات کی آبپاشی میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور 8سے10 دن کے وقفہ سے سبزیوں کو پانی دیتے رہیں تاہم کمزور زمین میں یہ وقفہ 4سے5دن بھی کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ موسم گرما کے دوران بینگن اور بھنڈی کی فصل پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جووٴں کا حملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بروقت سپرے کریں۔ انہوں نے بتایاکہ اگر گھیا کدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے اور گھیا توری پر کدو کی لال بھونڈی کا حملہ مشاہدے میںآ ئے تو فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کرکے مناسب زہر کادھوڑا یا سپرے کیاجائے تاکہ فصلات کو نقصان سے بچایاجاسکے