شجاع آباد : واپڈا کی بجلی چوری پکڑنے کی سزا، غریب صارف کو ایک لاکھ کا بل بھیج دیا، اللہ وسایہ کا کھمبے پر چڑھ کر احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 15:37

شجاع آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : بجلی چوڑی پکڑنے کی سزا ایک لاکھ روپے بل... تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقہ پکی پلی میں ایک صارف نے کچھ ماہ قبل میٹر ریڈر کو بجلی چوری کرتے پکڑا اور موبائل فون پر ویڈیو بنا کر ثبوت کے طور پر پیش کر دی جس پر واپڈا نے اسی صارف کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور ایک لاکھ روپے کا بل بھیج دیا. اس سب سے تنگ غریب صارف اللہ وسایہ احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اس کا کہنا تھا کہ گذشتہ 9 ماہ سے جھوٹی انکوائریاں بھگت رہا ہوں ،اس کا کہنا تھا کہ جب تک عابد شیر علی آ کر میرے سے بات نہیں کریں گے میں نیچے نہیں اتروں گا.

متعلقہ عنوان :