پاک چین اقتصادی راہداری، پلاننگ کمیشن نے تعمیراتی شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی
بدھ 1 جولائی 2015 15:37
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پلاننگ کمیشن نے پاک ن چین اقتصادی راہداری کے باعث ملک بھر میں تعمیراتی شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے ۔ ٹاسک فورس نجی شعبے میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے اس شعبے کو معاونت کرے گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث ملک بھر میں تعمیراتی شعبے میں سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر یہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے جو تعمیراتی شعبے کی بحالی کے لئے مختلف اقدامات بروئے کار لائے گی۔سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی نئی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے ڈپٹی چئیرمین ہو ں گے۔ممبر انفراسٹرکچر ملک احمد خان ٹاسک فورس کے امور کی نگرانی کریں گے۔(جاری ہے)
ٹاسک فورس کے ذریعے تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے باعث اس شعبے میں خاطر خواہ پیش رفت کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
موجودہ حکومت کے وژن 2025ء میں ملک کی اقتصادی ترقی پر زور دیا گیا ہے اور تعمیراتی شعبہ اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ملک احمد خان نے ٹاسک فورس کی تشکیل کوایک انتہائی اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ترقی سے 60 صنعتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے انفراسٹرکچر کے شعبے میں ترقی لانا چاہتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں نجی سرمایے کے لئے ریگولیٹری اقدامات کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ٹاسک فورس حکومتی شعبے کے علاوہ نجی شعبے کے ماہرین پر بھی مشتمل ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.