اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کی کمی

بدھ 1 جولائی 2015 15:38

لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بدھ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ہوئی اور مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 102.80روپے ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کچھ اس طرح رہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ڈالر کی قیمت 78.75روپے،کینیڈین ڈالر 82.75روپے،یورو 114.00روپے،بھارتی روپیہ 1.59روپے،جاپانی ین کی قیمت 0.86روپے،سعودی ریال 27.30روپے،یو اے ای درہم 28.05روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 160.85روپے رہی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رمضان المبارک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث رواں ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :