عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش کے چالیس ارکان کو ہلاک کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 15:40

بغداد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الانبار صوبے کے میں داعش کے چالیس ارکان کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج، پولیس کمانڈوز کے دستوں اور مختلف قبیلوں کے مسلح نوجوانوں کی مشترکہ کارروائی میں جبہ اور ایک سٹریٹیجک پل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ صوبہ الانبار کے مغربی حصے الجواعنہ کی جانب عراق کی مشترکہ فورس کی پیش قدمی جاری ہے۔ دوسری جانب عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین کے فلوجہ شہر میں واقع ایک فوجی چھاوٴنی پر حملہ کیا جہاں داعش سے وابستہ درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :