ڈپٹی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کی متعلقہ محکموں کو ڈینگی کی روک تھام کیلئے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
بدھ 1 جولائی 2015 15:46
لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)ڈپٹی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن نعمان جمیل نے تمام متعلقہ محکموں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کی آمدکے پیش نظر ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کیلئے آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس اور دیگرسرگرمیوں کو مزیدتیزکردیں۔بارش کی صورت میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
نیز شہریوں کو اپنی چھتوں ، ایئرکولرز، گملوں اور سوئمنگ پولز کو صاف رکھنے کیلئے آگاہی مہم کو جاری رکھا جائے۔انہوں نے یہ بات ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کنٹونمنٹ بورڈزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں ڈی ڈی ہیلتھ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئرانٹامالوجسٹ سعیدالرحمن،تعلیمی اداروں کے سربراہان،ڈی ایچ اے،کینٹ کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی -اجلاس میں لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز میں ڈینگی لاروا کی روک تھام اوراس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں قبرستانوں ،کباڑخانوں ،ہسپتالوں اور دیگر مقامات میں صفائی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے رپورٹ پیش کی گئی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.