فیصل آباد، رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ کے دوران گدا گروں کا سیلاب امڈ آیا، متعلقہ محکموں کی کار کردگی سوالیہ نشان بن گئی

بدھ 1 جولائی 2015 15:48

فیصل آباد ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) رمضان المبارک کے رحمتوں ، برکتوں ، فضیلتوں بھرے مہینہ کے دوسرے عشرہ کے دوران فیصل آباد سمیت تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں گدا گروں کا سیلاب امڈ آیا ہے اور شہر کے تمام کاروباری مقامات ، شاپنگ سنٹرز ، ٹریفک سگنلز ، ریلوے سٹیشن ، بس سٹینڈز پر جا بجا مرد ، خواتین ، جواں سال لڑکیوں ، بچوں ، مختلف اقسام کے معذوروں کا اژدہام دیکھنے میں آ رہا ہے جنہوں نے عوام کا ناطقہ بند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گلی محلوں میں بھی بڑی تعداد میں گدا گر نظر آ رہے ہیں مگر کئی شہروں میں گدا گری کی روک تھام کیلئے قائم کئے گئے اداروں کے حکام خاموش ہیں اور پیشہ ور گدا گروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا رہی ہے۔