"عید الفطر کی آمد اور عید شاپنگ "خریداروں کو ہر ممکن تحفظ کی فراہمی کیلئے تمام اہم شاپنگ سنٹرز پر پولیس ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگانے کے احکامات جاری

بدھ 1 جولائی 2015 15:48

فیصل آباد ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل پو لیس پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں عید الفطر کی آمد اور عید شاپنگ کے دوران خریداروں کو ہر ممکن تحفظ کی فراہمی کیلئے فیصل آباد ڈویژن کے چارو ں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت صوبہ بھر کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں کے اہم شاپنگ سنٹرز ، بازاروں ، مارکیٹوں ، پلازوں ، چوڑی ، جیولرز ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، شوز ، جنرل سٹورز مارکیٹس سمیت اہم پبلک مقامات پر پولیس ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں تمام ریجنل پولیس آفیسرز ، سٹی پولیس آفیسرز ، رینج ڈی آئی جیز ، ڈی پی اوز کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ خرید اری مراکز پر با وردی پولیس ملازمین کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کریں تاکہ خریداری کیلئے آنے والے مرد و خواتین کو ہر قسم کا احساس تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اہم مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جائیں تاکہ عید شاپنگ کیلئے آنے جانے والوں پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :