ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گا ؛ مدثر آرائیں

بدھ 1 جولائی 2015 15:53

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زہر اہتمام 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان کی قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گا ۔بدھ کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

یکم جولائی۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو بلایا گا ہے اور اس تربیتی کیمپ میں کوچ امہ کلثوم لیلہ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی ترتیب دیں گی انہوں نے کہا کہ نیٹ بال قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی نے اسلام آباد میں کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

قومی ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دوران کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی یہ چیمپیئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ میں 14 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ جن میں پاکستان سمیت بھارت ، سری لنکا ، افغانستان ، مالدیپ ، ہانگ کانگ ، سنگاپور ،ملائیشیاء ، تائیوان ، کوریا ، جاپان ، تھائی لینڈ اور برونائی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :