Live Updates

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے فراڈ ثابت کردیا، جہانگیرترین

بدھ 1 جولائی 2015 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے سنٹرل ایڈوائزر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حلقے میں 16فیصد اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے جبکہ پنجاب کے آدھے شہروں میں پانچ فیصد سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔ مسلم لیگ (ن) آر اوز اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی جسے ملک کی 22سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا ۔

ان خیالات کا اظہار جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے فراڈ ثابت کردیا ہے وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حلقہ این اے 21 میں سولہ فیصد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں جبکہ پانچ فیصد سے زیادہ آدھے پنجاب میں زاہد بیلٹ پیپرز چھاپ کر بھیجے گئے اس طرح لاہور میں بھی خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز شریف ، سہیل بٹ سمیت دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے حلقوں میں بھی اضافی بیلٹ پیپرز سے دھاندلیکی گئی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں فارم 15 کے کوائف میں ہی تضاد ہے جہانگیر ترین نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) آر اوز اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھاندلی کی گئی ہے جس کو ملک کی بائیس سیاسی جماعتیں تسلیم کرچکی ہیں لیکن اسے ثابت کرنے کیلئے تحریک انصاف نے قدم اٹھایا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :