پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کو ہاسٹلز کی سخت نگرانی کی ہدایت

بدھ 1 جولائی 2015 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی یونیورسٹی کے ہاسٹلز کی سخت نگرانی کریں اور ایسے کسی شخص کو جو طالبعلم نہ ہوں مگر ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہے انہیں فوری طور پر ہاسٹلز سے فارغ کیا جائے جبکہ طلباء سے ہاسٹل میں ملنے کیلئے آنیوالے افراد کی بھی سکریننگ کی جائے وزارت داخلہ کی جانب سے صوبہ بھر کے وائس چانسلر کو باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں سیکرٹری داخلہ‘ آئی جی پولیس ‘ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور دیگر اعلیٰ افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاسٹلز کی نگرانی کے سلسلہ میں متعلقہ وائس چانسلرز سے رابطے میں رہیں اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی مہمانوں کو بلائیں جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر انسداد دہشتگردی فورس سے رابطہ کریں وزارت داخلہ نے یہ بھی ہدایت جاری کی ہے کہ صوبہ بھر کی یونیورسٹیز کی حدود میں واقعہ مساجد کی بھی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی شخص کو رات کا قیام مسجد میں کرنے کی اجازت نہ دی جائے اگر کسی فیکلٹی ممبر کا تعلق انتہاء پسند نظریہ رکھنے والی جماعت سے ہو تو اس کی بھی فوری نشاندہی کریں اور طلباء کی جانب سے کی جانیوالی کسی بھی مشکوک سرگرمی یا کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع ملنے پر انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کو فوری اطلاع کریں اور یونیورسٹیز میں تبلیغ کے نام پر شر پسند عناصر کی بھی نگرانی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :