کمشنر سرگودھا نے چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کوگراں فروشوں کیخلاف آپریشن کی ہدایت

بدھ 1 جولائی 2015 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کمشنر سرگودھا نے ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر معیاری اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کمشنر سرگودھا نے غیر معیاری آٹا بنانے والی فلور ملوں کی مانیٹرنگ کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو غیر معیاری آٹا ملیں تیار کرتی ہیں ان کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کئے جائیں جبکہ رمضان بازاروں میں عوام کو بہتر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔