اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دائر تمام یکجا درخواستیں خارج کردیں

بدھ 1 جولائی 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق دائر تمام یکجا درخواستیں خارج کردیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جسٹس نورالحق قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام درخواستیں خارج کرنے کا حکم جاری کیا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ دیگر نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے سمیت بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواستیں دائر کی تھیں