Live Updates

ریحام خان نے کمرہ عدالت کے باہر خواتین کارکنان کو عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا

بدھ 1 جولائی 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ریحام خان نے کمرہ عدالت کے باہر خواتین کارکنان کو عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا اور کہا کہ یہ کام یہاں نہیں چلے گا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش ہونے کیلئے پہنچے تو کمرہ عدالت کے باہر موجود خواتین کارکنان نے عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے کی ضد کی جس کو ریحام خان نے مسترد کردیا اور کہا کہ وہ انہیں عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔جس پر خواتین کارکنان برا منا کر پیچھے ہٹ گئیں اور ریحام خان عمران خان کے ہمراہ کمرہ عدالت میں داخل ہوگئیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :