نیشنل پارٹی کی پنجگور کے فرض شناس صحافی پر بے بنیاد الزام لگانے اور سوشل میڈیا میں دھمکی آمیز جملے استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ؛بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل

بدھ 1 جولائی 2015 16:22

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ضلعی ترجمان نے کہاہے نیشنل پارٹی کی جانب سے پنجگور کے فرض شناس صحافی پر بے بنیاد الزام لگانے اور سوشل میڈیا میں دھمکی آمیز جملے استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچستان کے نامسائدہ حالات میں صحافیوں کا کردار مختلف مشکلات میں صحافت کرنا ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

ان حالات واقعات میں قوم پرست جماعت کی جانب سے صحافی کو الزام لگانا انتہائی نہ فہم عمل ہے بی این پی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار بی این پی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاہے پنجگور میں کرپشن عروج پر علاقے میں بدامنی کی انتہاء ہوگئی ہے کہ لوگ اپنی افطاری خریدنے گھر سے نکل نہیں سکتے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں جس طریقے سے میرٹ کی پامالی کی گئی بلوچستان کی کسی تاریخ میں نہیں ملتی ہے مختلف تعمیراتی اسکیمات پیشگی کمیشن کی وجہ سے زمین سے غائب ہیں اور ان کے لسٹ میں مصر بنا ہوا ہے انہوں نے کہاہے جب ایک فرض شناس صحافی ان کے کردار کے حوالے سے لکھتا ہے تو اسے دھمکی دے کر دبانے کی کوشش کی جاتی ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے انکا ذاتی اور سیاسی مقاصد نہیں ہوتے ہیں جب کسی کی کرپشن کو بیان کیا جاتا ہے تو کچھ نا بلد انہیں سیاسی ذاتی نام دے کر اپنی جھوٹی ساخت کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ترجمان نے مذید کہاہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے صحافی کو نیشنل پارٹی کی جانب سے مختلف اینگل سے دھمکانے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے سوشل میڈیا میں جس بدنیتی سے صحافی کی کردار کشی اور دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا گیا شاہد کو ئی ادنیٰ شخص سوچ نہیں سکتا ہے بی این پی ان کی اس جیسے بچگانہ عمل کی سختی سے مذمت کرتی ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت ان کی وضاحت کرئے بصورت بی این پی مینگل کی ضلعی اور مرکزی قیادت صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے خلاف احتجاج کرئیگی

متعلقہ عنوان :