ایف بی آر نے پرال کے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا ،ملازمین کا ایف بی آر آفس کے باہر شدید احتجاج و نعرے بازی

بدھ 1 جولائی 2015 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی پرال کے سینکڑوں ملازمین کو راتوں رات فارغ کر دیا ہے ،ملازمین کا ایف بی آر آفس کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی چیرمین ایف بی آر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزایف بی آر کی کمپنی پرال میں کام کرنے والے درجنوں ملازمین نے ایف بی آر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے بتایاکہ گذشتہ کئی مہینوں سے ممبر ایف بی آر اور پرال کی سی ای او رعنا احمد نے سینکڑوں ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے ملازمتوں سے برطرف کیا ہے اور ان کی جگہ نااہل اور سفارشی افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ یہ ملازمین 10سے15سالوں تک پرال میں کام کر چکے ہیں اور انہیں بغیر کسی نوٹس کے نکالا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ 30جون کی رات تک پرال کے ملازمین رات گئے تک اسٹیٹ بنک اور دیگر مقامات پر ٹیکس وصولی کیلئے رات گئے تک ڈیوٹیاں دیتے رہے مگر انہیں کسی قسم کا انعام دینے کی بجائے بغیر کسی وجہ کے نوکریوں سے برطرفی کے پروانے تھما دئیے گئے ہیں جوکہ شدید زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے بتایاکہ ماہ صیام کے مہنے میں سینکڑوں ملازمین کو بغیر کسی قصور کے نوکریوں سے برطرف کرناناانصافی کے مترادف ہے جو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ کمپنی کی سی ای او رعنا احمدنے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بھی سینکڑوں ملازمین کو برطرف کیا تھا مگر پنجاب حکومت نے ان ملازمین کو بحال کرکے رعنا احمد کی خدمات واپس ایف بی آر کو دے دی تھی انہوں نے کہاکہ پرال کو ناتجربہ کار ہاتھوں میں دینے کی وجہ سے نہ صرف نیشنل ڈیٹا بیس بنانے کا خواب چکناچورہوا بلکہ این ایچ اے کے ساتھ 18سالوں سے جاری پراجیکٹ بھی ختم ہوگیا اور سینکڑوں ملازمین کو نکالنا پڑاانہوں نے بتایاکہ کمپنی کی سی ای او رعنا احمد نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کے احکامات دینے سے قبل کسی قسم کے واجبات ادا نہیں کئے ہیں پرال میں 15سے 20سال تک پرال میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو ایسے وقت میں برطرف کیا گیا ہے کہ اب وہ کسی دوسری جگہ ملازمت کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں انہوں نے چیرمین ایف بی آر سے اپیل کی کہ پرال سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کا فوری نوٹس لیکر ان ملازمین کی داد رسی کریں ۔

متعلقہ عنوان :