مجھے اپنی نہیں پاکستان کی فکر ہے ، دہشتگردوں کی طرف سے صوبائی وزیر داخلہ کو بھی سنگین دھمکیاں

اراکین اسمبلی کو بھی غیر ضروری نقل و حمل سے منع کیا ہے ‘ کرنل (ر) شجاع خانزادہ

بدھ 1 جولائی 2015 16:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) دہشتگردوں کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کو بھی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے خود کو ملنے والی دھمکیوں کی نہیں پاکستان کی فکر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتی اراکین اسمبلی کو دھمکیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی مخصوص نہیں لیکن مجموعی طور پر دھمکیاں ملی ہیں اور اس حوالے سے اراکین اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حمل سے منع کیا ہے پولیس کے ذمہ داران کو بھی اراکین کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :