وزیر اعظم کی کراچی میں پانی کی فراہمی کے میگا پروجیکٹ ” کے ۔ فور “ کو دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
بدھ 1 جولائی 2015 16:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیر اعظم نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے میگا پروجیکٹ ” کے ۔ فور “ کو دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ منصوبے میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور جلد تکمیل کے لیے ایک نگراں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ، جو وفاقی اور سندھ حکومتوں کے حکام پر مشتمل ہو گی ۔ یہ ہدایت انہوں نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں کراچی کے میگا پروجیکٹس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
اجلاس میں گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وفاقی وزراء ، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ” کے ۔ فور “ اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے ” ایس ۔ تھری “ اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے ” گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم “ پر بریفنگ دی گئی ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعہ 260 ایم جی ڈی پانی کینجھر جھیل سے حاصل کیا جائے گا ۔
یہ منصوبہ تین حصوں میں مکمل ہو گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کے فور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق نے گذشتہ مالی سال منصوبے پر دو ارب روپے دیئے ۔ یہ فنڈز کم تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے وفاق 10 ارب روپے گرانٹ فراہم کر سکتا ہے ۔ انہوں نے ایس تھری منصوبے کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم کو بتایا گیاکہ گرین لائن بس منصوبہ وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے ۔ اس منصوبے کے تحت 17.8 کلو میٹر ٹریک تعمیر کیا جائے گا ۔ 21 اسٹیشنز شامل ہوں گے ۔ اس منصوبے کے لیے وفاق 8 ارب روپے جاری کر چکا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاق کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے تحفہ ہے ۔ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔ کراچی میں جدید سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کے فور منصوبہ وفاقی اور سندھ حکومت مل کر مکمل کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.