کراچی، ایم کیو ایم رہنما روٴف صدیقی لندن روانہ ہوگئے

بدھ 1 جولائی 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر کی اچانک بیرون ملک روانگی کی وجوہات منظر عام پر نہ آسکیں۔ ذرائع کے مطابق روٴف صدیقی برطانیہ کے شہر لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ روٴف صدیقی کے ساتھ ایم کیو ایم کے دیگر رہنماں کی بھی جلد برطانیہ روانگی کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :