چھوٹا منہ بڑی بات کے بعد، بڑا منہ بڑے کام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 1 جولائی 2015 16:59

چھوٹا منہ بڑی بات کے بعد، بڑا منہ بڑے کام

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی2015ء)بھارت کے ایک سائنس کے استاد کا منہ ساری دنیا میں سب سے بڑا منہ ہے۔ دنیش اپادھیایا المعروف میکسی ماؤتھ کا منہ اتنا زیادہ پھٹ جاتا کہ لوگ حیران ہو جا تے ہیں۔ دنیش نے اپنے منہ میں ایک منٹ تک 1001 سٹرا پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ممبئی سے تعلق رکھنے والے دنیش کے پاس اس وقت 48 ورلڈ ریکار ڈ ہیں۔

دنیش نے اپنے منہ میں 79 انگور رکھ کر اور 12 جلتی ہوئی موم بتیاں رکھ کر بھی ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔ دنیشن کا کہنا ہے کہ وہ منہ میں چیزیں پکڑنے کے تمام ورلڈ ریکارڈ توڑ نا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

6 فٹ اور 6 انچ قد رکھنے والے دنیش نے کہا کہ اس کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ہر روز مشق کرتا ہے۔ اُس نے بتایا کہ اپنے منہ کی چیزیں پکڑنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے وہ یوگا اور سانس کی ورزشیں کرتا ہے۔

دنیش اپنے منہ میں 208 چوپ سٹکس رکھ سکتا ہے۔5 گولف بالز بھی آرام سے اس کے منہ میں سما جاتی ہے۔ 1001 سٹرا تو مسئلہ ہی کوئی نہیں۔14 عدد گلاس ٹیسٹ ٹیوب بھی اس کے منہ میں سما جا تی ہیں۔پنگ پونگ کی 6 گیندوں کو بھی وہ اپنے منہ میں پھنسا سکتا ہے۔تاش کے 224 پتے بھی اس کے منہ میں پھنس جاتے ہیں۔ 102 پنسلوں کو بھی اپنے منہ میں رکھ سکتاہے۔