اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کی بر طانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 17:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بر طانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات کی. ملاقات میں فلپ بارٹن نے پاکستان کی بہتر سکیورٹی کے لیے فورسز کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا.

(جاری ہے)

جبکہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی مبارکباد دی، بر طانوی ہائی کمشنر نے کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر بات چیت کی گئی. جبکہ ملاقات میں دفاعی تعلقات بہتر بنانے کے لیے مختلف فورمز پر بھی بات چیت کی گئی.