خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ اکامتحانی داخلہ شیڈول جار ی کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 17:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈ اکامتحانی داخلہ شیڈول جار ی کردیاتمام متعلقہ افراد کو اطلاع دی گئی ہے کہ خیبر پختونخوا فنی تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام ایوننگ ایکسٹینشن ایجوکیشن پروگرام ؍شارٹ کورسز (EEEP)فرسٹ ٹرم2015اور بوائزووکینشل؍ٹیکنیکل سکول سرٹیفیکیٹ(TSC)ضمنی امتحانات26اگست2015سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی فیس اور داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس22جولائیجبکہ220روپے لیٹ فیس کے ساتھ27جولائی،دگنی فیس کے ساتھ31جولائی اور تین گنا فیس کے ساتھ4اگست2015تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا آخری تاریخ کے بعد کسی امتحانی داخلہ فارم پر غورنہیں کیاجاے گا۔اس امرکا اعلان خیبر پختونخوافنی تعلیمی بورڈپشاور کے جاری کردہ امتحانی شیڈول میں کیاگیا۔