بدھ کا دن چوبیس گھنٹے ایک سیکنڈ کارہا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 1 جولائی 2015 17:26

بدھ کا دن چوبیس گھنٹے ایک سیکنڈ کارہا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) گرین واچ ٹائم کے تحت بدھ کو ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کردیاگیا،جس کے باعث بدھ کا دن چوبیس گھنٹے نہیں بلکہ چوبیس گھنٹے ایک سیکنڈ پر مشتمل رہا۔

(جاری ہے)

ناسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گرین واچ ٹائم میں آٹھارہ ماہ بعد ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔ناسا نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی اپنی گردش کے دوران رفتار میں ایک سیکنڈ کی کمی آنے کی وجہ زمین، چانداورسورج کے درمیان بریکنگ فورس ہے جو کشش سقل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ انیس سو بہتر سے لے کر اب تک پچیس لیپ سیکنڈز کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔