سابق سری لنکن صدر راجا پاکسے کا اگست میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

بدھ 1 جولائی 2015 17:33

کولمو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)سری لنکا کے سابق صدر مہندر راجا پاکسے نے ایک مرتبہ پھر سیاست میں فعال ہونے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی سری لنکا میں راجا پاکسے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگست میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ اپنے حامیوں کے بھرپور اصرار کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ راجا پاکسے رواں برس جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں میتھری پالا سری سینا سے شکست کھا گئے تھے۔ سری سینا کو پارلیمان میں راجہ پاکسے کے حامی ارکان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔