پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کا بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ ،الیکشن کمیشن کا صوبائی حکومتوں کی تجاویز کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے پر غور
بدھ 1 جولائی 2015 17:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے اپنے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا،الیکشن کمیشن نے انتخابات مرحلہ وار کرانے کی صوبائی حکومتوں کی تجاویز کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے اپنے ہاں بلدیاتی انتخابات دو یا دو سے زائد مراحل میں کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے باضاطہ رابطہ قائم کرلیا ہے اور درخواست کی ہے کہ ان صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی اجازت دی جائے تا کہ صوبائی حکومتیں آسانی کے ساتھ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ضروری انتظامات کرسکیں۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ہی روز تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے نتیجے میں شدید انتظامی پیچیدگیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد دیگر صوبائی حکومتوں نے ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے اور بہتر انتخابی انتظامات کیلئے مرحلہ وار انتخابات کی تجاویز دی ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پنجاب میں 2جبکہ سندھ میں 3مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر غور کیا جا رہا ہے،سپریم کورٹ نے 20ستمبر کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے آرڈرز جاری کئے ہیں، اب صوبوں کی طرف سے مرحلہ وار انتخابات کی تجاویز آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تا کہ عدالت کی رہنمائی میں اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.