پریس کونسل پاکستان کا سکھر میں دو صحافیوں کے اغواء کے واقعہ کانوٹس ، سندھ حکومت پر بازیابی کے لئے کوششیں تیز کرنے پر زور

بدھ 1 جولائی 2015 17:51

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) پریس کونسل آف پاکستان نے مقامی اخبار میں شائع ہونیوالی اس رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں صحافتی کمیونٹی نے سکھر میں میں دو صحافیوں کے اغواء کے واقعہ پر احتجاج کیا ہے ۔ پریس کونسل آف پاکستان نے سندھ حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ صحافیوں کی بازیابی کے سلسلے میں ہونیوالی کوششوں میں مزید تیزی لائے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس آف پاکستان نے اس سلسلے میں حکام کی طرف سے کیے جانیوالے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ حاکم علی ابرو کو دو ماہ پہلے اور شاہد علی کو جون 2015ء کے شروع میں سکھر سے اغواء کیا گیا تھا ، پی سی پی نے مغویوں کی بازیابی کیلئے مطالبہ کیا ہے کہ اور اغواء کی اس واردات کو صحافیوں کے خلاف ایک جرم قرار دیا ہے اور اس عمل کو صحافتی کمیونٹی کو حراساں کرنے کے مترادف اور انفارمیشن کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :