Live Updates

پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی پوری تنظیم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 17:51

پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی پوری تنظیم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی پوری تنظیم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر منظور وٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی پوری تنظیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے رہنماوَں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سے منڈی بہاوالدین سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اکرام اللہ رانجھا نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو مبارکباد دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات