مجلس حکماء المسلمین مصر کے وفد کا دورہ اسلامی یونیورسٹی ، ریکٹر جامعہ سے ملاقات
پاکستان اور مصر کے درمیان طلباء اور اساتذہ کے درمیان تبادلے کا ایک جامع لائحہ عمل ہونا چاہیے، پروفیسر معصوم یٰسین زئی
بدھ 1 جولائی 2015 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مجلس حکماء المسلمین مصر کے تین رکنی وفد نے گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریکٹر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی سے ملاقات بھی کی۔ وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈاکٹر ریحام عبداﷲ اور اسماء شعبان محمد بھی تھیں وفد کانیو کیمپس میں جامعہ کے ڈائریکٹر جنرل انتظامی امور گلزار احمد خواجہ ، ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ، ہیڈ ایلومائی ڈاکٹر حافظ محمدا نور نے استقبال کیا۔
ریکٹر سے ملاقات میں ڈاکٹر یوسف نے مجلس حکما ء المسلمین کے قیام ، اغراض و مقاصد اسلام کا پیغام امن ، رواداری اور برداشت کو پھیلانے کے لیے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مجلس کا بنیادی مقاصد میں اسلامی معاشروں سے برائیوں کا خاتمہ اور اسلامی اقدار کا فروغ شامل ہے ۔ ڈاکٹر یوسف نے بتایا کہ مجلس ہر طرح کے مسلکی تعصب سے پاک ہے جو شدت پسندی کے رویوں اور سخت گیر نظریات کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔
خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو شدت پسند خیالات اور نظریات سے بچانا ترجیحات میں شامل ہے ۔ڈاکٹر یوسف نے اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی اسلام اور عالم اسلام کے لیے قابل ذکر خدمات ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی مجلس کے مقاصد اور دین اسلام کے فروغ کے لیے ہمیں تعاون فراہم کرے گی۔ ریکٹر جامعہ نے وفد کے ارکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی او مجلس حکما المسلمین کے امن کاروان کو مسلم معاشروں میں امن اور استحکام اور خوشحالی کے قیام میں سنگ میل قرار دیا۔ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طلباء اور اساتذہ کے درمیان تبادلے کا ایک جامع لائحہ عمل ہونا چاہیے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں ۔ انہوں نے مصری اساتذہ کو تدریس کے لیے اسلامی یونیورسٹی بھیجنے پر حکومت مصر اور جامعہ الازہر کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ دونوں ممالک کی جامعات اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ترقی کر رہی ہیں اور مسلم امہ کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل گلزار احمد خواجہ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ قیام امن کے اس اہم مسئلہ کے لیے مختلف ممالک میں لیکچرز اور سیمینار کا انعقاد معاون ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نوجوانوں کے اذہان کو شدت پسندی اور عدم برداشت کے رویوں سے آزاد کرانے کے لیے علمی سرمایہ کاری نہایت موزوں ثابت ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.