سرگودھا پولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،20 اشتہاری گرفتار

بدھ 1 جولائی 2015 18:06

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 20 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مومن پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب رضوان سکنہ کوٹ مومن ، تھانہ پھلروان پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب محمد حامد سکنہ ٹھٹھی نور ، سلطان سکندر سکنہ چک2جنوبی ، رضوان سکندر سکنہ چک2جنوبی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ کینٹ پولیس نے خادم حسین سکنہ چک85شمالی ، امیتاز احمد سکنہ 104الف جنوبی ، تھانہ جھاوریاں پولیس نے غلام عباس سکنہ خواجہ آباد جھاوریاں ، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے اﷲ بخش سکنہ سلطان پور ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد اسلم سکنہ گری والا ، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد حفیظ سکنہ گلی4ہادی پورہ ، مسماۃ سونیا بی بی سکنہ ہادی پورہ ، مسماۃ لیلی سکنہ دیووال ، محمد قاسم سکنہ معظم آباد ، تھانہ بھیرہ پولیس نے فضل احمد سکنہ موضع خضر ، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عمر حیات سکنہ 4جنوبی ، محمد ممتاز سکنہ 4جنوبی ، محمد قمر سکنہ گجرات ، مرزا خان سکنہ چک16شمالی ، تھانہ میانی پولیس نے زاہد عرف بگا سکنہ حضور پور ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے وسیم احمد سکنہ چک73جنوبی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :