میرپور ماتھیلو، 5 سالہ بچے نعش نہر میں سے تین دن کے بعد نکال لی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 18:08

میرپور ماتھیلو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) دو روز قبل نواحی گاؤں دو دو نہر میں ایک سرکاری اراضی کے پلاٹ پر نائچ برادری کے دو گروپوں میں مسلح تصادم اور فائرنگ کے دوران ایک گروپ کے 5 سالہ معصوم بچے شاداب ولد امیتاز احمد نائچ کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا جس کی لاش بدھ کو تین دن کے بعد نہر سے نکال لی گئی ہے جبکہ اس موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے راہگیر گل حسن میرانی کی حالت سخت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کو علاج کے لئے رحیم یار خان ہسپتال داخل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرپور ماتھیلوں پولیس نے دونوں گروپوں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔