ڈینگی وائرس کی روک تھا م اور اس سے بچاؤ کے لئے سندھ اور خصوصاً کراچی میں فوری اقدامات کئے جائیں،پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی کاسندھ حکومت اور سٹی گورنمنٹ انتظامیہ سے مطالبہ
بدھ 1 جولائی 2015 18:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی نے سندھ حکومت اور سٹی گورنمنٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی وائرس کی روک تھا م اور اس سے بچاؤ کے لئے سندھ اور خصوصاً کراچی میں فوری اقدامات کئے جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس سے سندھ بھر میں 623لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں سے602کا تعلق کراچی سے تھا۔
ہم حکومت سندھ اور سٹی گورنمنٹ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈینگی سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر فوری نوٹس لیں اور اس سے نمٹنے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں،وہ بدھ کو میڈیا سیل کراچی کے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر ان کے ہمراہ امجد جاہ، رفاقت عمر، ڈاکٹر سنجے اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اب تک صوبائی وزیر صحت کی جانب سے ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی روک تھا م کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔
جیسا کہ سب نے دیکھا کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں پر سندھ حکومت نے کتنی لا پرواہی کی جس سے غریب اور بے گھر افراد زیادہ متاثر ہوئے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ڈینگی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر جائے اور سندھ حکومت حسب روایت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو جائے۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور گلی کوچوں اورنالوں کی صفائی کے لئے مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ اس خطر ناک بیماری سے بچا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.