نیو کراچی صنعتی ایریا میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کا مقابلہ2 منشیات فروش مارے گئے

بدھ 1 جولائی 2015 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) نیو کراچی صنعتی ایریا میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کا مقابلہ2 منشیات فروش مارے گئے،اسلحہ اور بھاری مقدار میں منیشات برآمد کرلی گئی،پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے،تفصیلات کے مطابق بدھ کو اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے قرطبہ چوک کے قریب چھاپا مارا تو وہاں موجود دہشتگردوں نے پولسی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی کارروائی میں2دہشتگرد مارے گئے،جبکہ ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دو دہشتگردوں کی لاشوں کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ملزمان کی شناخت مجید لاشاری اور پریل کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس نے بتایا کہ ملزمان منشیات فروش تھے اور پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور نیو کراچی میں گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :