حا جی مظفر علی شجرہ کا پو لیس ہیڈ کوارٹر گا ر ڈن اسلحہ کے ما ل خا نے اور پو لیس ہسپتا ل کا اچانک دورہ

پو لیس افسرا ن کی غیر حاضری پر بر ہمی کا اظہا ر

بدھ 1 جولائی 2015 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے کو آر ڈینیٹر برا ئے چیف منسٹر انسپیکشن و انکو ائری ٹیم حاجی مظفر علی شجرہ نے گزشتہ رو ز پو لیس ہیڈ کوارٹر گا ر ڈ ن میں اسلحہ کے ما ل خا نے کا اچا نک دورہ کیا اوراسلحہ کے مال خا نے کے ریکا ر ڈ کو چیک کیا اور بہت سی خا میو ں پر عدم اطمینا ن کا اظہا ر کیا اور وہا ں مو جو د عملہ کو وا رننگ دی اور افسرا ن کی غیر حا ضری پر بھی بر ہمی کا اظہا ر کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے پو لیس افسرا ن و عملے کو ریکار ڈ کو جلد درست کرنے کی ہدا یت جا ر ی کیں ،بعد ازا ں انہو ں نے پو لیس ہسپتا ل کا بھی دورہ کیا اور تمام ڈپا رٹمنٹ کا معائنہ کیا اور ہسپتا ل میں مریضو ں کو ایڈمٹ کر نے کے سا تھ ساتھ دیگر سہو لتیں دینے کی بھی ہدا یت کیں ۔انہو ں نے اس مو قع پر کہا کہ سندھ حکو مت ہسپتا لو ں میں خصو صی تو جہ دے رہی ہے ۔انہو ں نے متنبہ کیا کہ مریضو ں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :