Live Updates

تحریک انصاف نئے عزم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے میدان میں اترے گی ‘ شفقت محمود

عوام کی طاقت سے بلدیاتی انتخا بات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے پی ٹی آئی لاہور کا قلعہ ثابت ہوگی

بدھ 1 جولائی 2015 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و آرگنائزر لاہور شفقت محمود اور ڈپٹی آرگنائزر مہر واجد عظیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے عزم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے میدان میں اترے گی اور عوام کی طاقت سے بلدیاتی انتخا بات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے پی ٹی آئی لاہور کا قلعہ ثابت ہوگی حکومت کی عوام دشمن پالیساں اور نا اہلیوں کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے (ن) لیگ کی حکومت نے ظلم و زیادتی کی انتہا کر دی ہے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ شکست سے خوف سے اپنے چمچوں کو جتوانے کے لئے خزانے کے منہ کھول دیے ہیں اور ترقیاتی فنڈ دھڑا دھڑ استعمال کیا جا رہا جو کہ پری پول رگنگنگ کے زمرے میں آتا ہے ،پیپلز پارٹی کی طرح (ن) لیگ کو بھی عوام مسترد کردیں گے کیونکہ موجودہ حکمران ٹولہ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے موجودہ حکومت نے غریب عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب طبقہ شدید متاثر ہوا ہے حکومت نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں نے عوام کو صرف لالی پاپ دیے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات