ھنگو پولیس کی کارروائیاں، 28اشتہاری مجرمان سمیت11غیر ملکی گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 1 جولائی 2015 18:18

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ھنگو پولیس کی کاروائیاں، 28اشتہاری مجرمان سمیت11غیر ملکی گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈی پی او ہنگو انور سعید کنڈی کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ماہ جون میں ہنگو پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 28اشتہاری مجرما ن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 11افغان مہاجرین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اشتہاری مجرمان کے قبضے سے10بندوق، 5کلاشنکوف،2رائفل،38پستول،2دستی بم، پانچ کلو چرس اور ہزاروں مختلف قسم کے کارتوس برآمد کر لئے۔ڈی پی ہنگو انور سعید کنڈی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور ہنگو کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔عوام اور مشران اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :